ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمد خان کی جانب شاندار جشن مولود کعبہ کا انعقاد، مرکزی رہنماؤں کی شرکت

12 مارچ 2020

وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے 13 رجب مولاء کائنات امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں مولود کعبہ ریلی جامع مسجد علیؑ سے ضلعی رہنما محب علی بھٹو، محمودالحسن، سجاد علی ڈومکی، مولانا محمد بخش غدیری و دیگر ضلعی عہدیداران کی زیرقیادت نکالی گئی۔ ریلی میں علماء کرام علامہ ظہیر الحسن کربلائی (مرکزی مسئول برائے شعبہ نشر واشاعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان), علامہ محمد جان حیدری (مرکزی نائب مسئول برائے شعبہ تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان), مولانا محمد خان، مولانامحمد بخش غدیری، مولانامقبول محسنی، مولانا امیر حسین رحمانی، مولانا منظور چانڈیو، مولانا کاظم علی مطہری، مولانا فدا حسین، مولاناعابد علی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ شرکاء کو سبیلیں، مٹھایاں پیش کی گئی اور جشن کا کیک کاٹنے رسومات ادا کی گئیں اور شرکاء ریلی پر پھول پاشی کی گئی۔استقبالیہ کیمپ، کیک کاٹنے کی رسومات و سبیلوں کا اہتمام  ایس ٹی پی ٹندو محمد خان، العباس ڈیری، ایم پی اے سید شاہ بخاری، سٹی چیئرمین سید شاہنواز شاہ، سید سلال شاہ، خدمت ملت فائونڈیشن، اہلیان میر محلہ، جامع مسجد علی کے رضاکاروں کی جانب سے کیاگیا۔

 میر محلہ میں تالپور خاندان کے معروف سیاسی و سماجی افراد میر علی نواز تالپور، میر راجہ شوکت تالپور، میر حسن تالپور  نے شرکت کی۔ جہان اہل محلہ کی طرف سے علماء کرام و مہمانان کو سندھی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔ ریلی کے شرکاء سے علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے خطاب کیا۔ ریلی جامع مسجد علیؑ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مجلس وحدت مسلمین و انجمن محبان اہلبیتؑ جامع مسجد علیؑ کی جانب سے جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا جسے علامہ محمد جان حیدری نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree