سانحہ اورکزئی اور چینی قونصل خانے میں ملوث دہشت گردوں کو قوم کے سامنےبے نقاب کیا جائے،چوہدری اظہر حسن

23 نومبر 2018

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھرکے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے کےپی کے، اورکزئی کے ھیڈکوارٹر کلایہ میں،مدرسہ اھلبیت ع کےگیٹ کےسامنے خودکش دھماکہ،جسمیں تقریبا 30 سے زیادہ شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے پر اظہار افسوس اور سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی پرامن شیعیان حیدرکرارؑ کی نسل کشی ہے جومومنین کی حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی،انہوںنےمطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

یاد رہے کہ یہ ایک الگ شیعہ علاقہ ہے،پہلے اس علاقہ کے داخلے راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹیں  مدرسہ اھلبیت اور اپنی تنظیموں کےاختیارمیں تھیں لہذا امن و امان بھی تھااورتکفیری دہشت گردوں  کی طرف سے بھیجی گئی بارود بھری گاڑی کا ایک بہت بڑا دھماکہ ناکام بنایاتھا،اب آٹھ دس سال سے آپریشن کےنام پر پاراچنارکیطرح ہرجگہ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں ہیں اور اس عرصہ میں کئی دھماکےہوچکے ہیں جوکہ سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نےکراچی میں چینی قونصل خانے پردہشت گرد حملے اور 2 جوانوں کی شھادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازش ہےانہوںنے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree