امام خمینی ؒ نےامت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور عالمی استکباری قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا،علامہ مقصودڈومکی

03 جون 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کی ۲۹ ویں برسی کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما تھے آپ نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور عالمی استکباری قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا، آپ نے مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل لاکھڑا کیا۔ آپ ؒ نے اکیسویں صدی میں قرآن و سنت اور سیرت آل محمد ﷺ پر مبنی اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی، جو بہ یک وقت اسلامی اصولوں کی پاسدار بھی ہے اور دنیا کے مسلمہ جمہوری اصولوں پر عمل پیرا بھی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ کی نہضت اور تحریک اب عالمی انقلابی تحریک بن چکی ہے جس سے شیاطین عالم خوف زدہ ہیں، آپ ؒ نے امام زمانہ ؑ کے عالمی اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کی۔ جس کے باعث دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں خوف زدہ ہوگئیں، کیونکہ انہیں اپنا اقتدار باطل زوال پذیر نظر آرہا ہے۔ آپ ؒ نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں مستضعفین عالم کی عالمی حکومت کی نوید دی۔

انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ رہبر کبیر فقیہ مجاہدحضرت امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں ، جس میں امام راحل ؒ کی شخصیت افکار و تعلیمات سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے۔ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ فکر خمینی ؒ ہمارے لئے رہنما اور ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۳ جون کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام( انقلاب اسلامی و افکار امام خمینی ؒ کانفرنس) منعقد ہوگی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے رہنما اوراہل سنت علماء خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree