گلگت میں متحدہ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر آنسو گیس اور شیلنگ غیر جمہوری اقدام ہے،علامہ صادق جعفری

28 مئی 2018

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہاہے کہ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کی گلگت بلتستان جی بی آرڈر 2018 کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی پر نا اہل وزیر اعلیٰ حفیظ کی ایماء پر پولیس کی غندہ گردی کی مزمت کرتے ہیں ،گلگت میں متحدہ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر آنسو گیس اور شیلنگ غیر جمہوری اقدام ہے،مولانا سلطان رئیس سمیت دیگراپوزیشن رہنمائوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال قابل مذمت عمل ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ ملک بھرمیں ن لیگ کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree