شکارپور میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور ان کے سہولت کار موجود ہیں ،علامہ مقصودڈومکی

26 فروری 2018

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علام مقصود ڈومکی نے پریس کلب شکارپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ  ضلع شکارپور دہشتگردوں کے نشانے پر ہے دہشتگردی کے مسلسل واقعات میں اب تک 72 افراد شہید ہوچکے ہیں ، ضلع شکارپور کے اندر مذہبی مقامات اور سیاسی شخصیات پر دہشتگردوں نے حملے کیے ہیں ، ضلع شکارپور کے عوام اور متاثر ہ خاندان ان واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین نے ان واقعات کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے شکارپور میں ہونے والے کل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کل کے ہونے والے واقعہ کی تفصیلات سامنے لائیں جائیں ، یاد رہے کہ کل ہونے والے دھماکہ میں ڈیٹو نیٹر اور دھماکہ خیزمواد ملنا قابل تشویش ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھاکہ ضلع شکارپور میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس ہیں اور ان کے سہولت کار اب بھی موجود ہیں ، ضلع شکارپور میں مسلسل آپریشن کی سخت ضرورت ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کل کے ہونے والے واقعہ کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی ہے جس پر کافی تشویش ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کے حوالے سے کوئی مثبت جواب ابھی تک نہیں مل سکا لگتا ایسے ہے کہ حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی اور کرپشن سے پاک معاشرے کی حمایت کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree