ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف شہر قائد میں کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، علامہ صادق جعفری

08 فروری 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس وحدت ہاوس انچولی میں مولانا صادق جعفری کی قیادت میں منعقد ہو اجس میں ملک بھر سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ شیعہ نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو عمران خان پولیس کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب یہ ہی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے ،عمران خان ڈیرہ کے لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کیا یہ ہے آپ کا نیا پاکستان جہاں ملت  جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خون بہایا جائے، اجلاس میں علامہ مبشر حسن ،مولانا نشان حیدر ،میر تقی ظفر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا  کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کی خلاف کل بروز جمعہ شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرےکیے جائیں گے جس سےعلما ئے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree