شہدادکوٹ ، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم ڈبلیوایم کا کارکن مختارسومروشدید زخمی

10 نومبر 2017

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) الصبح شہدادکوٹ سٹی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مجلس وحدت مسلمین کا کارکن مختارحسین سومرو شدید زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے کارکن مختارسومروکو تکفیری ہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ صبح سویرے اپنی دکان کھولنے کے بعد سامنے ہوٹل سے چائے لینے جا رہا تھا اسی اثناء میں پہلے سے گھات لگائے تکفیری دہشت گردوں مختار حسین سومروپر اندھادھند فائرنگ کردی ، دہشت گردوں نے چھ گولیاں مختار سومروپر فائر کی جن میں سے چار مختار سومروکے جسم میں پیوست ہو گئیں ، جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے مختار سومرو کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال لاڑکانہ منتقل کرنے کی ہدایت کی جسے بعد ازاں سول اسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بجانے میں مصروف ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما سید علی اکبر شاہ نے وحدت نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مختار حسین سومروکے والد عبدالغنی سومروپر بھی ماضی میں حملہ ہو چکا ہے وہ تکفیری عناصر کی جانب سے 2013میں مذید 13مومنین کے ہمراہ ایک حملے میں شدیدزخمی ہوئے تھے اور اس واقعے میں تکفیری دہشت گردوں کی اپنی ہی فائرنگ سےایک حملہ آور ہلاک ہوا تھا ، بعد ازاں اس بلوائی گروہ کی جانب سے مختار سومرو کے والد کی دکانوں کو آگ لگادی گئی تھی، اس واقعے کے بعد سے مختار سومرواور اس  کے اہل خانہ تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree