امید ہے کہ نو منتخب وزیراعلٰی کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کا قیام ممکن بنائیں گے، میثم عابدی

29 جولائی 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید میثم عابدی نے سید مراد علی شاہ کو سندھ کے 27 ویں وزیراعلٰی منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب وزیراعلٰی کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد و تکفیری عناصر کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کا آغاز کریں گے۔ نو منتخب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے کہا کہ امید ہے کہ مراد علی شاہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کئے بغیر کراچی سمیت صوبے بھر میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا تکفیری دہشت گرد عناصر اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کراچی سمیت صوبے بھر میں آپریشن کیا جائے، امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی مراد علی شاہ اس حوالے سے اپنی اہم ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔ سیکرٹری جنرل کراچی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں فرقہ واریت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف تکفیری دہشت گرد عناصر سے واقف ہے، امید ہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی وطن عزیز کے استحکام، سالمیت اور بقاء کیلئے تکفیری دہشت گرد عناصر کے خاتمے کو اولین ترجیح دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree