وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہم ا ٓج بھی ولایت کے پیروکار غدیر کا علم لے کر عصر حاضر کی کربلا میں کھڑے ہیں، ماضی میں صہیونیت، عیسائیت اور یزیدیت کو سازشوں کی نتیجے میں کربلا میں امام حسین (ع) شہید کر دیئے گئے، یہی اسلام دشمن عناصر آج بھی تکفیریت کے نعرے کے ساتھ پاکستان ، بحرین، شام، عراق، ایران، فلسطین سمیت عالم اسلام میں جگہ جگہ کربلا بنا کر عاشقان حسین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عصر حاضر میں جہاں صہیونیت اور تکفیریت کے مقابلے آج بھی عاشقان حسین ولایت کے پرچم کے ساتھ دنیا بھر میں انکا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی صہیونیت نے تکفیری نعروں کے ساتھ معصومین علیھم السلام اور انکے عاشقان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا آج بھی داعش، القاعدہ اور ان جیسے دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ دور حاضر میں تکفیری نعروں کے ساتھ عاشقان ولایت و امامت کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ماضی کی طرح آج بھی عاشقان ولایت نے غدیری علم کے ساتھ عصر حاضر کی کربلا میں بھی ان صہیونیوں، یزیدیوں، تکفیریوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔