پاسبان کراچی کے زیر اہتمام پیغام مصطفیٰ کانفرنس سے علامہ مبشر حسن کا خطاب

19 جنوری 2015

وحدت نیوز (کراچی) پاسبان کراچی سے زیر اہتمام جشن ولادت با سعادت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی مناسبت پیغام مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور علامہ علی انور نے خصوصی شرکت کی، جب کہ جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی شریک تھے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، علامہ مبشرحسن نے سیرت رسول اکرم ﷺ پر روشنی ڈالی ، انہوں نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے شان رسول اکرم ﷺ میں دل آزار گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی اسلامی برادری سے فرانسیسی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔ علامہ مبشر حسن  نے کہا کہ آج ہم سب کا دل افسوس میں ڈوبا ہوا ہے۔ گستاخ رسول سلمان رشدی سے لیکر آج تک مغرب ممالک کی جانب سے کوئی نہ کوئی سلمان رشدی کی روش پر چل پڑتا ہے۔ ہم سب کو متحد ہو کر دشمنان اسلام کو جواب دینا پڑیگا اگر آج ہم متحد نہ ہوئے تو اس طرح کی سازشیں ہوتی رہے گی۔ ہمیں اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو نبیﷺ کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔

 

علامہ علی انور جعفری رہنما مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب پورا ملک سراپا احتجاج ہے پیغام مصطفیﷺ کانفرنس جیسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے اس طرح کے پروگرام نبیﷺ کی تعلیمات کو اجگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

 انجینئر رانا سعیدنے کہا کہ جب ہمارے حکمران مغرب کے آگے اپنی عیاشیوں کے لئے بھیک مانگیں گے، اپنی غیرت و حمیت کو مغرب کے آگے گروی رکھ دینگے تو مغرب ہم پر ایسے حملے بار بار کرتا رہے گا۔ ہم قرآن اور نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے متحد ہونا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree