عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،بشیر شاہ

18 مارچ 2015

وحدت نیوز (میرپورخاص) لاہور چرچ میں دھماکوں . عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ کےخلاف میر پور خاص ڈگری میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا, مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپورخاص سیکریٹری جنرل سید بشیراحمدشاہ نقوی نے کہا کہ  لاہور چرچ میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں اور مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،چرچ حملوں سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں شیعہ سنی جنگ نہیں ہے بلکہ تکفیری گروہ وطن عزیز کی سالمیت کے دشمن ہیں،سید بشیراحمدشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ تکفیریت ہی دراصل پاکستان کی دشمن ہے اور ملک عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ عیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ تکفیری گروہ ملت پاکستان کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی دہشت و بربریت سے خوف و ہراس کی فضا قاتم کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دھماکوں میں مرنے والوں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورے پاکستان میں تکفیری سوچ رکھنے والے اور ان کے صلاح کاروں کو تختہ دار پر نہیں لٹکا یا جائے گا تب تک ان جیسے واقعات ہوتے رہیں گے اور ملت پاکستان اسی طرح اپنے عزیزوں کے جنازے اٹھاتی رہے گی۔ پس اب وقت آگیا ہے کہ تکفیریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا جائے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج جلد ان جرائم پیشہ عناصر تک رسائی حاصل کر کے ان کو کیفر کردار تک پہچائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree