ایم ڈبلیوایم کی شب وروز محنت اور پیپلز پارٹی کے اشتراک سے جعفرطیارسوسائٹی واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کاآغاز

08 اپریل 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور پاکستا ن پیپلز پارٹی کے اشتراک عمل سے پیتالیس برس سے میٹھے پانی سے محروم جعفرطیارسوسائٹی کے پچاس ہزارسے زائد رہائشیوں کوپانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے،تقریب سنگ بنیادسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی نے کہا کہ جعفرطیار سوسائٹی کےمکینوں کے دیرینہ فراہمی آب کے مسئلے کے مستقل حل پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ایم ڈبلیوایم اور پیپلز پارٹی کے اشتراک عمل سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ عوام کیلئےکسی بڑی نعمت سے کم نہیں.

 

ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر حسن جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سے آج ہم عوام کی ایک بڑی مشکل آسان کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،ہم نے الیکشن سے قبل کیا گیا وعدہ الیکشن میں کامیاب ہوئے بغیر پورا کردیا ہے، سیوریج کے نظام کی بہتری ہمارا اگلا ہدف ہے،انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد حسین عابدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام دوست جماعت ہے، بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، عوام اپنی مشکلات بیان کریں ،حل کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کا آغاز میں مجلس وحدت مسلمین نے اہم کردار ادا کیا، چھ انچ قطرکی یہ پائپ لائن نیشنل ہائی وے سے براستہ بکراپیڑی روڈہوتی ہوئی جعفرطیار پہنچے گی،فراہمی آب کا یہ منصوبہ تقریباًتین ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا.

 

تقریب سنگ بنیادکے موقع پر خطیب مرکزی مسجد مولانا نسیم عباس زیدی نے دعائے خیر اور مولانا محمدعباس مواحدی نے تلاوت کلام مجید سے ترقیاتی کام کا باقائدہ آغاز کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹرحسن جعفر، حسن عباس ،ثمررضا، مولانا محمد حسین مطہری، مولانا ذاکر حسین ،پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی ،جعفرطیار سوسائٹی کے صدراعجاز زیدی،پروجیکٹ انجینئرشہاب احمداور دیگررہنما اور معززین موجود تھے، فراہمی آ ب کے اس منصوبےپر کام کے آغاز پر اہلیان جعفرطیارمیں خوشی کی لہردوڑ گئی ہےاور مختلف سماجی اداروں اور معززین علاقہ نے اس عوا م کی اس دیرینہ  خواہش کی تکمیل پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے، جس کی شب وروز محنت اور لگن کے باعث ایک خواب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree