ہم مدارس کے خلاف نہیں لیکن ایسے مدارس جو دہشت گردوں کے لئے ڈھال بنتے ہوں اُن کا خاتمہ ضروری ہے ،اخلاق الحسن بخاری

24 مارچ 2015

وحدت نیوز (لاہور) وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لئے جان بھی حاضر ہے،پاکستان اور اسلام کے دشمن آج رسوا ہو رہے ہیں،قومی یکجہتی اور سکیورٹی فورسسز کی کاروائیوں سے دشمن شکست سے دوچار ہے،یوم پاکستان کے پر وقار تقاریب اور عوامی جوش وجذبہ دشمن کے منہ پر تماچہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کی لعنت سے نجات ضروری ہے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نجات کے لئے شرپسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈسیٹ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا،جب تک اس کینسر کو جڑ سے نہ اُکھاڑ پھینکا جائے اس وقت تک یہ درندے پیدا ہوتے رہیں گے،ہم مدارس کے خلاف نہیں لیکن ایسے مدارس جو دہشت گردوں کے لئے ڈھال بنتے ہوں اُن کا خاتمہ ضروری ہے ،مدارس کے نصاب میں تکفیر کو جرم قرار دینا ہوگا،سید اخلاق الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ملک میں بسنے والے تمام افراد کا ملک ہے ،چند مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان کی شہادتیں نااہل سیاست دانوں کی بدولت ہیں،یہ سیاسی اشرافیہ ذاتی مفادات کے لئے ریاست کو سیاست پر قربان کر رہے ہیں،اگر مملکت خداداد کو شجاع اور بہادرلیڈر شپ میسر ہو تو پاکستان کے غیور عوام میں وہ ہمت ہے کہ وہ پوری دنیا پر حکمرانی کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree