ہرضلع اپنے وسائل کے زریعے کم از کم دو سو ضرورت مندوں تک راشن پہنچائے،مسرت کاظمی

03 جولائی 2014

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور ڈویژن کا ایک اہم اجلاس فلاح و بہبود اور رمضان میں خدمات کے حوالے سے منعقد ہوا ، اجلاس میں لاہور ، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ کے سیکرٹری فلاح و بہبود اور ڈپٹی سیکرٹری نے شرکت کی، اس اجلاس میں خیرالعمل فاونڈیشن صوبہ پنجاب کے مسئول جناب مسرت کاظمی خصوصی طور پر شرکت کے لئے تشریف لائے ۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری لاہور ڈویژن شیخ عمران علی نے کہا کہ خدمت ِ انسانیت کے زریعے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ممکن ہے ،ملت تشیع میں بہت سے افراد فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، مگر بہت سے افراد مناسب روابط نہ ہونے کے باعث باوجود استطاعت رکھنے کے یہ خدمت نہیں کر پاتے ، ہمیں خیر العمل کے منظم ترین سیٹ اپ کی صورت میں ایک پلیٹ فارم مل چکا ہے جس کی مدد سے ہم یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں ۔ لاہور ڈویژن میں ضرورتمند جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام زیرِ غور ہے ، جو انشاء اللہ جلد پیش کر دیا جائے گا۔

 

سیکرٹری فلاح و بہبود سید فصاحت علی بخاری نے کہا کہ فلاح و بہبود کے پروجیکٹس ملت کی خدمت کے لئے ہیں ، معاشی طور پر مضبوط قوم اپنے مخالفین کا زیادہ بہتر مقابلہ کر سکتی ہے ، ہمیں ملت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملت کے نادار ، ضرورتمند ، بیوگان یتامیٰ کی خدمت کرنا ہے ۔

 

خیرالعمل فاؤنڈیشن صوبہ پنجاب کے مسئول مسرت کاظمی نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی، مختلف شعبوں اور طریق کار کے بارے میں بتایا ، انہوں نے بتایا کہ اس نیک کام کے آغاز سے ہی خدا کے فضل و کرم سے اتنی پذیرائی اور لوگوں کی توجہ حاصل ہوئی جس کی توقع نہیں تھی ، سیلاب زدگان کے لئے کی جانے والی کروڑوں روپے کی منظم امداد کارکنان کی کاوشوں اور خدا کے خاص کرم سے ممکن ہوئی ، خیرالعمل فاؤنڈیشن تعمیراتِ مساجد ، امام بارگاہ، سکول ،ہسپتال ، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور اس طرح کے کئی پراجیکٹس مکمل کر چکی ہے ، اور درجنوں پراجیکٹس تکمیل کے مراحل میں ہیں ، ڈونرز سے رابطہ ، انہیں پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال بتاتے اور دکھاتے رہنا ڈونرز کے اعتماد کا باعث ہے۔

 

ماہِ رمضان میں خدمات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع اپنے وسائل کے زریعے کم از کم دو سو ضرورت مندوں تک راشن پہنچائے ، ایک مناسب مقدار میں ضروریات کی اشیاء اس پیکج میں شامل ہوں ،ہم اس کام کا آغاز اپنے آپ سے کریں، پہلا راشن کا پیکٹ اپنی طرف سے دیں ، مستحقین وہ لوگ جو کسی کے آگے دستِ سوال نہیں پھیلاتے ، ہمارا ٹارگٹ ہیں ، غیر محسوس طریقے سے عزتِ نفس کو مدِ مظر رکھتے ہوئے ان تک رسائی حاصل کی جائے اور آئمہ اطہار کے پیروکار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی تشہیر کے بغیر ان کی مدد کی جائے ، یہ سلسلہ ڈونرز اور ضرورتمند کے درمیان رابطے کی صورت میں اگلے مہینوں میں بھی چلایا جا سکتا ہے ۔ رمضان کے آخری عشرے کو ایتام سے منسوب کیا جائے اور اس عشرے میں ملت کے یتیم بچوں بچیوں کی کفالت کے لئے انتظامات کئے جائیں ۔خیرالعمل فاؤنڈیشن اس کام کا آغاز کر چکی ہے ،اس کام کو ماہِ مبارک رمضان میں مذید فعال بنایا جائے، ملت کا یہ طبقہ ہماری خاص توجہات کا متقاضی ہے، ملت کے مخیر حضرات کا ان ایتام سے رابطہ مستقل بنیادوں پر استوار کرانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ہمیں اپنا نظامِ مالیات منظم کرنا ہو گا، اور معاملات میں خود کفالت کی طرف جانا ہوگا، اس کے لئے عنقریب ایک منظم ، جامع پلان دیا جائے گا، تاکہ ہم ملت کو خود کفیل بنانے کی طرف قدم بڑھا سکیں، اس اجلاس کے اختتام پرشرکاء کی خدمت میں افطار و طعام بھی پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree