پنجاب میں منصوبہ بندی سے دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، علامہ اسدی

17 جون 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو ایک سال گزرنے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو جتنی داد دی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا جبکہ شریف برادران صرف اپنے اہل خانہ کو تحفظ دینے کے لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوج کا فیصلہ تھا جس کے باعث دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا، مسلم لیگ نون کے اندر ابھی بھی دہشت گردوں کے لئے ہمدردیاں رکھنے والے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیرستان کی طرز پر آپریشن بلوچستان اور کراچی میں بھی کیا جائے، تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں سانحہ پشاور جیسے افسوسناک واقعات کو روکا جاسکے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان کو چاہئے بھارتی وزیراعظم کے بیان کا منہ توڑ جواب دیں، مگر میاں نواز شریف کے اندر بھارت کے لئے ہمدردیاں کچھ زیادہ ہیں، جس کی وجہ ان کے وہاں ذاتی مفادات ہیں، جس کو پوری قوم سے مخفی رکھا جاتا ہے۔

علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پنجاب سندھ اور بلوچستان تک پھیلایا جائے، پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کو ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت تحفظ دیا جا رہا ہے، جنوبی پنجاب میں شدت پسند تکفیری گروہ کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنے دہشت گرد مراکز چلانے کی اجازت ہے، اس کے برعکس محب وطن شہریوں کو پنجاب حکومت اپنے سیاسی حریف ہونے کے ناطے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، کوئٹہ میں شدت پسند تکفیری گروہ قانون کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں، سرعام لوگوں کے قتل عام کے فتوے جاری کرتے ہیں، لیکن صوبائی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموشی تماشائی بنے بے گناہوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں، انڈیا انہی شدت پسندوں کے ذریعے پاکستان کے معاشی شہ رگ اقتصادی راہ داری کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے، آج ہمارے اداروں کے پالے یہ دہشت گرد وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہیں، اگر پاکستان کے سلامتی کے اداروں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پوری قوم کو ناقابل یقین نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree