ٰملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین میں روزہ داروں کے لیے اعتکاف کا اہتمام

17 جولائی 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان (شعبہ وحدت یوتھ) کے زیراہتمام روزہ داروں کے اعتکاف کے لیے جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں اہتمام کیا گیا، محفل اعتکاف میں کثیر تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ اعتکاف کا آغاز 27 ماہ رمضان المبارک سے کیا گیا جو کل (تیسرے روز) اختتام پذیر ہوگا، محفل اعتکاف میں شریک مومنین سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ نادر حسین علوی، علامہ قاضی فیاض حسین علوی اور بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی اور معتکفین سے خطاب کیا۔ معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں اعتکاف مومنین کے لیے خدا کا عظیم تحفہ ہے، اعتکاف کے ذریعے انسان دنیا و مافیا سے بے خبر ہو کر اپنے خدا کو یاد کر کے قرب الہی حاصل کر سکتا ہے، اعتکاف میں بیٹھنے والے مومنین خدا کے قرب میں ہیں کیونکہ خدا اُس انسان کو زیادہ چاہتا ہے جو دنیاوی اُمور کو ترک کرتے ہوئے خدا کے ساتھ راز و نیاز کرتا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے کہا کہ اس سال پہلی بار ملتان میں محفل اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے انشاء اللہ آئندہ سالوں میں اس سے روحانی محفل کو پورے شہر میں پھیلایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree