نائن الیون کے بعد سے مسلسل قومی سلامتی کے لیے تباہ کن پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، علامہ اقتدار نقوی

26 جون 2013

allama iqtedarوحدت نیوز(ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ قومی بجٹ غریب دشمن ہے۔ مزدور، ملازمین، پنشنرز اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے محنت کشوں کا کچومر نکل جائے گا۔ حکمران بجلی بحران ختم کرنے کی بجائے بجلی ریٹ مسلسل بڑھا کر عوام کو بجلی کے جھٹکے لگارہے ہیں۔ زراعت، صنعت، تجارت کی ترقی کے لیے توانائی کا بحران حل کرنا ہوگا۔ آٹا، دال، چینی، چاول اور تیل وبجلی کی قیمتیں کم کر کے عوام کی حالت کا رخ خوشحالی کی طرف موڑا جائے وگرنہ عوام اب غصے کی انتہا پر ہیں۔،انارکی، سول نافرمانی، انتہا پسندی مستقبل کی تحریک کا عنوان بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اقتدار نقوی نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کوئٹہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افسردہ اور غم زدہ ہے۔ مجرموں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ حکومت، انٹیلی جنس اداروں، قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی موجودگی میں دہشتگردی، تخریب کاری حیران کن اور ان سب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کے قومی اسمبلی میں پالیسی بیانات، پریس بریفنگ اور وقتی نمائشی اور جذباتی اعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ خرابی کو جڑ سے اکھاڑنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے مسلسل قومی سلامتی کے لیے تباہ کن پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی سے نکلنے کے لیے نام نہاد اینٹی وار آن ٹیرر سے باہر آنا ہوگا اور پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں کی روشنی میں داخلہ اور خارجہ پالیسی از سر نو ترتیب دی جائے۔ دشمن کے اشارے پر قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کی جائے اور ملت پاکستان کو متحد، یکسو اور یک آواز کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree