منظور حسین مگسی ایم ڈبلیو ایم ضلع لودھراں کے سیکریٹری جنرل منتخب

31 جنوری 2014

وحدت نیوز (لودھراں) منظور حسین مگسی کو آئندہ تین سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لودھراں کا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا، قبل ازیں ضلعی شوری ٰ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی سیکریٹری جنرل ملتان علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی  ، اس موقع پر سید سکندر شاہ ، سید وسیم الحق شاہ اور سید تنویر نقوی سمیت معززین علاقہ موجود تھے، علامہ عبدالخالق اسدی نے تمام شرکاء کی خدمت مجلس وحدت کا مکمل تعرف اور کارکردگی پیش کی، معززین علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین پر مکمل اعتماد اور تعاون کا تقین دلایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree