مذاکرات کے نام پر پاکستان کی سلا متی کے ساتھ گھناونے کھیل کا آغاز کرکے قومی سلامتی کو مجروح کیا جا رہا ہے،علامہ عبد الخالق اسدی

19 فروری 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدا لخالق اسدی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں 23 سیکیورٹی فورسز کے نو جوانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس قومی سانحے کی  پر زورمذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر پاکستان کی سلا متی کے ساتھ گھناونے کھیل کا آغاز کرکے قومی سلامتی کو مجروح کیا جا رہا ہے۔شہداء سکیورٹی فورسز اور دیگر شہداء جو نام نہاد مذاکرات کے دوران شہید ہوئے اس کی ایف آئی آر طالبان حامی و مذاکرات حامی قوتوں کے خلاف درج کی جائے۔علامہ عبدالخالق اسدی  کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے اس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ ان وحشی درندوں سے مذاکرات پاکستانی آئین  اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی اور شیطان سے مذاکرات کے مترادف ہے۔طالبان پاکستان کے خلاف قوتوں اور ملک دشمن عناصر کی کٹھ پتلی گروہ ہیں ۔وہ کبھی بھی پاکستان کے حامی و ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ملک بھر میںان دہشت گردوں کا ٹھکانہ اور  نرسریاں نام نہاد اسلامی وہ مدارس ہیں جو ملک کے طول و عرض میں پھیلا ہوا ہے۔ان کے خلاف کریک ڈاون کرنا اور قانون کے گرفت میں لینا ناگزیر ہو چکا ہے علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے باغیوں کی سر کوبی کے لئے فی الفور ان درندوں کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔مذاکرات کے نام پر ان دہشت گردوں کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہم کسی صورت بھی اپنے مادر وطن کو ان درندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree