وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں تنظیمی امور کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سترہ جولائی کو ملک کے اہم شہروں میں خواتین کے احتجاج کو کامیاب بنانے جبکہ 22 جولائی کو ملک بھر کی اہم شاہراوں کو پانچ گھنٹے تک بند کرنے کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس نے پورا احتجاجی شیڈول جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق، سترہ جولائی کو خواتین کا احتجاج، بائیس جولائی کو ملک کی اہم شاہرائیں بند کی جائیں گی اور سات اگست کو اسلام آباد میں برسی شہید قائد کا اہم پروگرام کیا جائیگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔