مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت اور بین مذاہب و مسالک ہم آہنگی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی، علامہ اصغر عسکری

25 اپریل 2016

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین  پنجاب کے نو منتخب سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کا تقریب حلف برداری کے بعدشرکائے پیام وحدت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت اور بین مذاہب و مسالک ہم آہنگی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،ہم دشمن کے ہر سازش کو باہمی تحاد و وحدت سے ناکام بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے کارکنوں کیخلاف انتقامی کاروائیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں اور انشااللہ رہیں گے،حکومتی ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے عزم اور حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے،پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی قیادت پاک فوج اور رینجرز کا حق ہے،سول انتظامیہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں،پنجاب حکومت ملکی سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،سانحہ گلشن اقبال پارک سمیت دہشت گردی کے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کو انصاف دلانے کے لئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے،تخت لاہور پر پورے پنجاب کا سرمایہ خرچ کر کے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے،عوامی بنیادی مسائل جوں کا توں ہیں اور لاہور میں پلوں اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،چولستان اور جنوبی پنجاب کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،جنوبی پنجاب سمیت دیگر پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں صحت،تعلیم،زراعت کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہے،پنجاب کے کسانوں اور مزدورں کے حقوق کے لئے ہم انشااللہ ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اور ہمارے ہاں ان اشرافیہ کی تسکین کے لئے آئے دن قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،توانائی بحران کے سبب پنجاب میں زراعت اور انڈسٹریز کا شعبہ بدترین مشکلات کا شکار ہے،نندی پوری پروجیکٹ کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،ان حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ لوٹ کھسوٹ کے ذریعے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنا ہے،انہوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کہا کہ انشااللہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں اپنے تمام مکاتب فکر و مسالک کے بھائیوں کیساتھ مل کر ملکی استحکام و سلامتی کے سفر کو جاری رکھے گی،اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے میں کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree