عون رضا جام مجلس وحدت مسلمین تحصیل شجاع آبادملتان کے سیکرٹری جنرل منتخب

21 اگست 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ گزشتہ تحصیل شجاع آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، انجینئر مہر سخاوت علی، سید دلاورعباس زیدی اور سلمان حیدر موجود تھے۔ تحصیل شجاع آباد کی شوری نے متفقہ طور پر عون رضا جام کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا، بعدازاں علامہ اقتدارحسین نقوی نے شجاع آباد کے سیکرٹری جنرل عون رضا اور اُن کی کابینہ سے حلف لیا۔ شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں محبت، اتحاد اور وحدت کے عمل کو فروغ دینا چاہتی ہے، پاکستان عالم اسلام کے لیے ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے جو دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے، اُنہوں نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے پاکستان ایک مسلمہ حقیقت ہے جس کا انکار ناممکن ہے، بھارت کی جانب سے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی کی گرفتاری اور نظربندی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، پاکستانی فوج دشمن کی ہر کاروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر آنکھیں بند نہ کرے ، کشمیریوں کو اُن کی جدوجہد کا ثمر ضرور ملنا چاہیے۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی اور محمد عباس صدیقی نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree