وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی انٹرا پارٹی الیکشن علامہ حسن ہمدانی بھاری اکثریت سے اگلے تین سال کے لئے ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل منتخب،نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے عہدے کا حلف لیا،انٹرا پارٹی الیکشن میں ضلع بھر کے 75 یونٹس کے اراکین شریک ہوئے،ٍصوبائی سیکرٹری جنرل کی نگرانی میں الیکشن کمیشن نے سہ پہر پانچ بجے نتائج کا اعلان کیا تو شرکا کنونشن نے فلگ شگاف نعروں سے نئے ضلعی میر کارواں کا استقبال کیا،اپنے خطاب میں نو منتخب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم بھر پور عزم حوصلے کیساتھ اس سفر کو جاری رکھیں گے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوم محروموں کی آواز ہے،ہم کسی ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں میں پانچ شیعہ پروفیشنلز کا قتل اس بات کی دلیل ہے کہ ایک منظم منصوبہ بندی کیساتھ ہماری نسل کشی شروع کی ہے،حکومت اور ریاستی ادارے ہمیں تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے کراچی میں نفرت کے پجاریوں نے ایک محب وطن اور مظلوموں کے ساتھی کو ابدی نیند سلا کر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے راگ آلاپنے والوں کے منہ پر تماچہ مارا ہے،خرم ذکی کے قاتلوں کیساتھ نرمی برتنے والوں کو ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کے سہولت کار اور معاون سمجھیں گے،خرم ذکی سمیت ہمراے دیگر شہداء کے لہو سے ہم عہد کرتے ہیں کہ مادر وطن سے دہشتگردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں، سہولت کاروں کیخلاف ہم خون کے آخری قطرے تک اظہار بیزاری کرتے رہیں گے،علامہ حسن ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کیخلاف حکمران اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ اب عیاں ہو چکا ہے،ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ضلعی انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی و صوبائی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔