وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت صوبائی شوریٰ کا اجلاس ،سانحہ پشاوراور شکار پور کی شدید مذمت،اجلاس میں بے گناہ شیعہ افراد کی پنجاب میں گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کاروائی قرار دیا۔اجلاس میں پنجاب بھر کے 37 اضلاع کے سیکرٹری جنرل شریک ہیں (اتوار) آج اجلاس کے آخری سیشن سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیساتھ ساتھ پنجاب حکومت بھی ہمیں انتقام کانشانہ بنانے میں مصروف ہیں ،دہشت گردوں کے سرپرست اور سہولت کاروں کو کھلی چھٹی ہے لیکن دہشت گردی سے متاثرہ فریق کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ،ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ ظلم ہے اور ہم اس کو مزید برداشت نہیں کریں گے ایک طرف ہمارے گھروں سے جنازے اُٹھ رہے ہیں تو دوسری طرف ہمیں ہی گرفتار کیا جارہا ہے ،اُن کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ،جھنگ،سرگودہا ،گوجرانوالہ،سمیت پنجاب کے دیگر متعدد اضلاع سے ہمارے لوگ غائب ہیں،یہ کہاں کا قانون ہے کہ قاتل آزاد اور مقتول کو پابند سلاسل کیا جائے ،یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں۔