وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید افتخار حسین نقوی نے سانحہ کراچی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کیلئے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ ایم دبلیو ایم کے علاوہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے بھی کراچی میں ہونے والے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو درندگی سے قتل کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، حکومت ملک میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات کرے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔
سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، افتخار حسین نقوی
سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، افتخار حسین نقوی وحدت نیوز(فیصل آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید افتخار حسین نقوی نے سانحہ کراچی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کیلئے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ ایم دبلیو ایم کے علاوہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے بھی کراچی میں ہونے والے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو درندگی سے قتل کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، حکومت ملک میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات کرے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔