وحدت نیوز(چنیوٹ) ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ اسکا دائرہ وسیع کیاجائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جاسکے ان کے مراکز وہ چاہے جنوبی وزیرستان میں ہوںیا جنوبی پنجاب میں ان کا قلع قمع کیاجائے ان خیالا ت کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحد ت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے گزشتہ روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں اور اس بات کے متقاضی ہے کہ اس کو غیر جانبدار نہ ہونا چاہیے کیونکہ ابھی تک اس سلسلے میں تیس ہزار سے زائد قربانی دینے والی ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور شہداء کے ورثاء کو ہی اذیت دی جارہی ہے کبھی ڈرا کر کبھی مقدمات قائم کرکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اصل دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں ناکام ہورہی ہے پنجاب حکومت ہمارے کارکنوں کے ساتھ بہیمانہ رویہ روا رکھے ہوئے ہیں یہ ظالمانہ پالیسی صرف پنجاب کے اندر ہے باقی کسی صوبے کے اندر اسکا وجود نہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا حق بجانب ہے کہ شریف برادران کی حکومت عوام کی کسمپرسی کی حالت پر رحم نہ کھاتی پندرہ سال سے زائد حکمرانی کرنے کے باوجود سیلاب کے حوالے سے ان کی کوئی پلاننگ نہیں ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبات کیے کہ ملت تشیع پر قائم مقدمات کو فی الفور ختم کیاجائے سید عاشق حسین بخاری اور دیگر بے گناہ افراد کو فی الفور رہا کرکے ان کے مقدمات کو خارج کیاجائے تمام جلوس ہائے عز ا و دیگر احتجاجی جلوس پر عائد بلاجواز پابندیاں ختم کی جائیں مختار حسین تاؤ ، گوگے شاہ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے اور سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اور انکی روک تھام کے اقدامات کیے جائیں اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مہدی کاظمی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سید اخلاق الحسن بخاری صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور سید انیس عباس زیدی ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھی موجود تھے۔