وحدت نیوز(جنوبی پنجاب) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن اور وحدت یوتھ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں بھی ریلیف سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں مرکزی سیکر ٹری یوتھ سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ،مرکزی سیکر ٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، صوبائی سیکر ٹری یوتھ مولانا حسن ہمدانی اور خیرالعمل فائونڈیشن کے ریجنل عہدیداروں نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ملتان،مظفر گڑھ، علی پور ،خانیوال کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین،وحدت سکائوٹس،وحدت یوتھ ،کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشنز پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ قائم کر دیا گیا تاکہ امدای سرگرمیاں کو بھر پور ہم آہنگی کے ساتھ چلایا جا سکے۔ متاثرین سیلاب کے لیے مختلف مقامات پر 9 ریلیف کیمپس لگ چکے ہیں ،سینکڑوں افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ایمر جنسی بنیادوں پر پندرہ پوائنٹس کو کلیئر کر کے لو گوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا اس موقع پروفد کے ہمراہ ضلع ملتان کے سیکر ٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی،خا نیوال کے سیکر ٹری جنرل انصر عباس، وحدت یوتھ علی پور کے مسئول رضا کاظمی ، وحدت یوتھ مظفر گڑھ کے ریاض بھٹی ودیگر کارکنان موجود تھے ، خیرالعمل فائونڈیشن ،وحدت سکائوٹس، وحدت یوتھ ،کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشن پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ پہلے مرحلے میں 10 ہزار خاندانوں کو میڈیکل سہولیات فراہم،50 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی اور مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفر گڑھ اور سیت پور وہ علاقے ہیں جہاں راوی ،ستلج ،چناب اکھٹے ہو تے ہیں اس اعتبار سے اس علاقے میں سیلابی ریلے سے تباہی کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ریلیف اور ریسکیو کی ضرروت بھی بہت زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف پانی چھوڑ کرآبی دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے حکمرانوں کو اس پر خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھانی چاہیے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،ہزاروں بے گھر ہو گئے اور لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی یہ ظلم نہیں تو کیا ہے ؟ اور یہ بھارت نے پہلی دفعہ نہیں کیا بلکہ کبھی وہ پانی بند کر کے اور کبھی پانی چھوڑ کرپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتا رہتا ہے ۔