وحدت نیوز (فیصل آباد) مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ سے اسلام آباد میں بیٹھے راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اورمطالبات کی منظوری کے لیے ایک عظیم شان ریلی نکالی گئی جسکی قیادت علامہ احسان علی جعفری ،علامہ حبیب رضائ،علامہ تصورجعفری اور آغاشیخ قاسم نجفی نے کی جبکہ ریلی میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی امام بارگاہ چوک سے شروع ہو کر نڑوالا چوک میں اختتام پذیر ہوئی، نڑوالا چوک میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیے لوگ قتل ہورہے ہیں ایف سی کے اہل کار فائرنگ کرکے مومنین کو قتل کرہے ہیں پارا چناراور گلگت بلتستان میں شیعہ مسلمانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کئے جارہے ہیں پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی پاکستان میں موجود ریاستی ادارے مجرمانہ خامشی کاشکار ہیں اہل تشیع کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے بلکہ اب تو یہ محسوس ہورہا ہے حکومتی سرپرستی میں شیعہ دشمنی کی عمل جاری ہے لہذا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر راجہ ناصرعباس جعفری سے رابطہ کرے اور ان کے مطالبات تسلیم کرے اور عملی اقدامات کرے لیکن اگر حکومت نے اسی بے حسی کا مظاہرہ کیا تو پھر ہم مجبور ہونگے لاہور یا اسلام آباد کا رخ کریں انشااللہ شیعہ قوم آمادہ ہے اور راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے اور راجہ ناصر عباس کی کال پر تاریخی احتجاجی تحریک چلانے کے لئے آمادہ ہے ۔
علامہ احسان جعفری نے آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا عمران خان نے اس سلسلے میں جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں جبکہ جن مذہبی سیاسی جماعتوں اور برادریوں نے اور مذاہب کے لوگوں نے اس تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ،امید ہے حکومت وقت ہمارے مطالبات پر جلد عمل درآمد کرائے گی۔
حکومتی بے حسی جاری رہی تو قائد وحدت کے حکم پر جلد اسلام آباد کا رخ کریں گے،علامہ احسان علی جعفری