بھارتی خفیہ ایجنسی رابلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کیلئے انتہا پسندوں کو فنڈنگ کررہا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

14 اپریل 2015

وحدت نیوز (لاہور) تربت میں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں راء ملوث ہے،بھارت پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرتا ہے،بلوچستان میں بھارتی مداخلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے،بلوچ قوم کو بدنام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کا قلعہ قمہ ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے  صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے جو اپنی دوغلہ پالیسی کے تحت پاکستان مخالف قوتوں کو ہر قسم کی معاونت کرتا ہے،امریکہ اور بھارت کو مستحکم پاکستان قبول نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس سر زمین پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ،آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے دشمن بھر پور کوششوں میں ہیں،پاکستان کو اپنی سرزمین سے ہزاروں میل دور یمن کی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش جاری ہے،پاکستانی پارلیمنٹ،مذہبی و سیاسی رہنما،صحافی،سول سوسائٹی غرض یہ کہ ہر ذی شعورفرد نے حکمرانوںکو اس آگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے،ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے اندر موجود دشمن جو اس وقت ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کو متحد ہوکر ختم کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کی افواج ملکی تاریخ کے فیصلہ کن آپریشن میں مصروف ہوں اور اس میں الحمدللہ کامیابیاں بھی ان کے قدم چوم رہے ہوں،ان کو کسی اور جنگ میں دھکیلنا دراصل آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی بڑی سازش ہے،پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور غیرت مند ملت ہے،یو اے ای کے وزیر خارجہ کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree