بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھر سے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سامنے لائیں گے،اخلاق بخاری

02 مئی 2015

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے،بلدیاتی انتخابات میں باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سامنے لائیں گے،پنجاب میں عرصے سے بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،موجودہ حکمران اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے خوفزدہ ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے صوبائی پولیٹکل سیل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا پنجاب میں موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں عوام بد حالی کا شکار ہے ،پنجاب بھر میں سیاسی بنیادوں پر نوازا جارہا ہے،کسانوں میں باردانے کی تقسیم بھی سیاسی بنیادوں پر ہو رہی ہے ،کاشتکار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ  اور مہنگائی کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں،انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچنا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،چین سے امداد لینے کی بجائے چین کے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے عوامی خدمت اور ملکی ترقی کا درس لیا جائے،ملک میں خوشحالی کا واحد راستہ خودانحصاری ہے ،بدقسمتی سے یہ حکمران ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ کر اپنا کاروبار چمکانے اور تجوریاں بھر نے میں مصروف ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree