ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر شہانی ایڈووکیٹ رانا ثناء اللہ کی ایماء پر 4ساتھیوں سمیت اغوا

11 فروری 2014

وحدت نیوز(لاہور) سرگودھا سے عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی کو ان کے 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا ہے، خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پانچوں مغویوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی سرگودہا عدالت سے واپسی پر کابینہ کے دیگر چار ساتھیوں سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ تاحال کسی کارروائی کا نہ ہونا انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنوں کو فوری بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے۔ آج مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا جلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کے بعد ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما  اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

 

واضح رہے کہ سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ کوبھکر میں کالعدم تکفیری گروہ کے حملے کے بعد حکومتی متعصبانہ پالیسی کے کے نتیجے میں اس سےقبل بھی دو مرتبہ بے گناہ گرفتار کیا گیا تھا ، جس میں وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے ، اسی کیس میں پیشی کے بعدسیشن کورٹ سرگودھا سے واپسی پر سفیر عباس شہانی کو ایم ڈبلیو ایم کے مذید 4ذمہ داران کے ہمراہ بغیر وارنٹ کے جبری طور پو اغوا کر لیا ہے  ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree