امام مہدی ؑ کی حکومت بھی اپنے جد علی المرتضیٰ ؑ کی طرزپر عدل وانصاف پر قائم ہوگی، علامہ علی اکبر کاظمی

02 اپریل 2024



وحدت نیوز(لاہور)حضرت امام علی علیہ السلام نے اپنے زمانہ خلافت میں  عدل وانصاف کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی تھی اور 12ویں امام مھدی علیہ السلام کی حکومت  بھی عدل وانصاف پر قائم ہوگی ۔ حضرت امام علی علیہ السلام شدت عدل کی وجہ سے شہید کردیئے گئے۔ علامہ علی اکبر کاظمی  بسم اللہ سوسائٹی جی ٹی  (واہگہ باڈر ) روڈ پر واقع سید شاہد علی رضوی کی رہائشگاہ پر مجلس عزاء بسلسلہ ایام شہادت حضرت امام علی علیہ السلام مجلس عزاء منعقد کی گئی ۔ جس میں عزاداروں ، ماتمیوں نوحہ خوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مجلس عزا سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے خطاب فرمایا ۔

 علامہ صاحب نے سیرت امام علی علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔ امام علی علیہ السلام کی اور امام مھدی علیہ السلام کی حکومت میں مماثلت پر بہت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں  الہی نمائندوں کی حکومت کی اساس کو عدل و انصاف پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام نے اپنے زمانے میں عدل وانصاف کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی تھی اور 12ویں امام مھدی علیہ السلام کی حکومت کی بنیاد و اساس بھی عدل وانصاف پر قائم ہوگی ۔ حضرت امام علی علیہ السلام شدت عدل کی وجہ سے شہید کردیئے گئے۔

 علامہ صاحب نے بہت خوبصورت انداز میں فضائل ومصائب آل محمد علیہم السلام کو آیات قرآنی ،احادیث اور روایات کی روشنی میں بیان کیا ۔ مجلس عزاء کے اختتام پر ماتم داری کی گئی اور نماز مغربین باجماعت ادا ہوئی جس کے بعد شرکاء مجلس عزاء کے لئے افطاری اور نذرونیاز (لنگر) کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔ مجلس عزاء میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ،ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ، شالامار ٹاؤن صدر جناب رانا آصف کے علاؤہ علاقے کی دیگر اہم معروف سیاسی ،سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree