وحدت نیوز(فیصل آباد) تحصیل چک جھمرہ کے قصبہ کھچیاں میں یوم امام علی علیہ السلام کانفرنس اور افطار ڈنر کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین کے مقامی یونٹ کی جانب سے کیا گیا ۔
یہ کانفرنس مسجد وامام بارگاہ کھچیاں تحصیل چک جھمرہ میں منعقد ہوئی ۔ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس کانفرنس جہاں مقامی شخصیات نے شرکت کی وہیں صوبائی عزاداری ونگ کے صدر جناب ڈاکٹر افتخار حسین ،ضلعی وحدت یوتھ ضلع فیصل آباد جناب افتخار ربانی ،ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد جناب سید وسیم عباس ،صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی ،سابق ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جناب حاجی آصف رضا نے بھی شرکت کی ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے یوم امام علی (ع) کانفرنس سے خطاب کیا ۔
علامہ صاحب کا خطاب اتنا خوبصورت تھا کہ شرکاء نے نعرے لگا کر استقبال کیا ۔ علامہ صاحب نے قرآنی آیات اور روایات و احادیث کی روشنی میں سیرت امام علی علیہ السلام پر روشنی ڈالی ۔کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو فرمائی اور 25 رمضان المبارک کو یوم جمعہ الوداع کی ریلیوں میں شرکت پر زور دیا ۔اور کیا کہ اگر آج ہم مظالم فلطینی بھائیوں کے لئے کچھ نہ کرسکیں تو کم از کم ان کی مظلومیت کی خاطر یوم القدس کو گھروں سے باہر نکلیں اور اپنی آواز کو دنیائے مقاومت سے ملائیں ۔ دشمن اسی آواز سے خوفزدہ ہے ۔ یادرہے اپنی صفوں میں وحدت و اتحاد پیدا کریں اور وحدت کو پارہ پارہ ہونے بچائیں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اختلافات دشمن ڈالتا دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہم سب کا کام ۔ خطاب کے آخر علامہ صاحب نے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر مظہر جعفری صاحب دعائے صحت بھی کرائی ۔ جو کچھ دنوں سے ہسپتال میں ایڈ مٹ ہیں ۔