ایس پی صدر ڈویژن لاہور کا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس، ایم ڈبلیوایم عزاداری ونگ کے رہنماؤں کی شرکت

22 جون 2023

وحدت نیوز(لاہور)آفس ایس پی صدر ڈویژن لاہور میں زیر صدارت وقار عظیم کھرل ایس پی صدر ڈویژن بسلسلہ محرم الحرام میٹنگ ہوئی جس میں آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت المسلمین لاہور و چیف کوآرڈینیٹر امن کمیٹی صدر ڈویژن ، سید عمار نقوی ممبر امن کمیٹی لاہور ڈویژن ، سید خرم نقوی ممبر ایگزیکٹو امن کمیٹی لاہور سید عارف حسین گیلانی سنئیر وائس چیئرمین صدر ڈویژن، اور ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز  صدر ڈویژن کے لائسنس ہولڈرز بانیان امام بارگاہ ، بانیان مجالس ممبران امن کمیٹی صدر ڈویژن نے شرکت کی۔

 اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اور آغاز میں آغا علی شیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے لہذا تمام مکاتب فکر کو امن بھائی چارے کا درس دینا ہوگا رواداری کو فروغ دینا ہوگا جہاں بھی عزاداری کے حوالے سے عزاداران کو کچھ مسئلے مسائل درپیش ہیں ان کی نشاندہی کریں انشاللہ جلد محرم سے پہلے ان کو حل کیا جائے گا عزاداری امام حسین علیہ السلام کے فروغ میں کسی بھی قسم کا قدغن برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع انہوں نے مزید کہا کہ میں ایس پی صدر سے گزارش کرونگا کہ تمام عزاداران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل فرمائیں جہاں پر بھی ضرورت پڑتی ہے مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی مجلس کے منشور کے مطابق انشاللہ ہم ایک لمحہ بھی اپنی عبادات میں خلل برداشت نہیں کرینگے علماء کرام ذاکرین عظام کو چاہیئے کہ اپنے خطابات میں امن بھائی چارے رواداری کا درس دیں ان کے علاؤہ سید عمار نقوی ،سید خرم نقوی اور سید عارف حسین گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا اور اس میں تمام افراد کو اپنے مسلک و مذھب کے مطابق اپنی عبادات بجا لانے کا حق حاصل ہے ماسوائے قادیانی کے ہم اہل تشیع قوم ہمیشہ اداروں کے تحفظ اور ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں مگر افسوس کہ گلی کی کسی نکڑ سے اٹھ کر کوئی درخواست دیتا ہے اور ہمارے مذہبی حقوق کو مجروح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حالانکہ کہ ہم نے ہمیشہ رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا اور نفرتیں ختم کی۔

 آخر میں صدراتی خطاب کرتے ہوئے رائے وقار عظیم کھرل نے کہا کہ انشاللہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے آپ کو پوری سیکورٹی مہیاء کرونگا اور میرا سٹاف ہمہ وقت آپ کے ساتھ پہلی صفوں میں تیار ہوگا ٹائمنگ کے حوالے سے پابندی کا خیال رکھیں اپنے مذہب کو چھوڑوں نہیں اور کسی کے مذہب کو چھیڑوں نہیں کی پالیسی پر گامزن رہیں انشاء اللہ جلد ممبران امن کمیٹی کے ساتھ ہر تھانہ کا روٹ وزٹ کیا جائے گا اور جو اس وقت کمی پیشی نظر آئی اس کو دور کیا جائے گا پنجاب پولیس آپ کے ساتھ آپکی محفاظ ہے آپ کی حفاظت میں کوتاہی نہیں برتی جائے گئی ممبران امن کمیٹی و علماء کرام عزاداران سربلندی اسلام ملک کے حفاظت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لہذا لوگوں میں امن آتشی کا درس دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree