متنازعہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کروانے کا طریقہ کار ہی سرے سے غلط تھا، علامہ سید علی اکبر کاظمی

28 جنوری 2023

وحدت نیوز(چکوال) ملک گیر احتجاج توہین کے نام پر مکتب تشیع کی مسلمہ تاریخ وعقائد کے خلاف قانون سازی نامنظور متنازع ترمیمی بل کے خلاف جمعہ 27 جنوری بعد نماز جمعہ شیعہ عیدگاہ میں ضلع چکوال و تلہ گنگ کی غیور شیعہ مومنین و مومنات کا احتجاجی اجتماع منعقد ہواصوبائی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اجتماع سے خطاب کیا ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں کسی کے مقدسات کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے ہمارے فقہاء کے نزدیک یہ حرام ہے ہم بھی امید کرتے ہیں کہ ہمارے مقدسات وعقائد کا بھی احترام کیا جائے۔ مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے منظور کیا گیا بل پہلے بھی موجود تھا لیکن کیا وجہ بنی کہ اسے پھر ترمیم کر کے پاس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کروانے کا طریقہ کار ہی سرے سے غلط تھا ۔ جس کی تصدیق پیش کرنے والے رکن نے چینل پر یہ کہا کہ ہم تو اسے مخفی رکھنا چاہتے تھے۔اس طرح قانون پاس نہیں ہوتے کسی رکن کو یہ خیال نہیں آیا کہ یہ سرے سے ہی متنازعہ بل ہے ۔ اس بل کے پاس کرنے کے مقاصد کیا ہیں ۔ ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں ۔ اور قانون کی پاسداری کرنا جانتے ہیں ۔ مگر کونسا قانون ؟کونسا بل ؟ کیا جو متنازعہ ہو!!؟جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو !؟۔ اور فرقہ واریت کو ہوا ملے!؟ ۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا ! ۔

 اس اجتماع میں جناب سید اسد عباس نقوی مشیرسابق وزیر اعلی پنجاب برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، ضلعی صدر ضلع چکوال برادر سید وسیم شاہ کاظمی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ضلع چکوال برادر نذرعباس ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع راولپنڈی برادر سید منظور حسین شاہ صاحب  کے علاوہ اس اجتماع میں علاقے کے مومنین ومومنات کی ایک کثیر تعدادبھی شریک تھی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree