وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل انجینئرظہیرعباس نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں 11 یونٹس، رابطہ سیٹ اپس کی نمائندگی موجود تھی جس میں مرکزی مسئول شعبہ تربیت مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے مجلس وحدت مسلمین کیوں؟، مرکزی مسئول شعبہ تعلیم برادر نثار فیضی نےتنظیم کی افادیت اور اس میں کام کے اسلوب کے عناوین پر خطاب کیا۔
علاؤہ ازیں برادر ظہیر عباس نقوی نے شعبہ سیاسیات کی اہمیت اور اسلام آباد میں آئندہ لوکل باڈی الیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا اور یونٹس کو ورک اسائنمنٹس دی گئیں۔
برادر اعتزاز نے مفصل ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی، ضلعی کابینہ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور اعتراضات اور اصلاحی نقاط پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ضلعی شوریٰ اجلاس کے اختتام پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی صاحب نے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔
تکریم شہداء کانفرنس بسلسلہ عشرہ تکریم شھدائے مکتب اھلبیتٔ کے حوالے سے بھی یونٹس کو عوامی شرکت کیلئے تیاری کیلئے کہا گیا۔دعائے امام ع سے اجلاس کا اختتام ہوا۔