آل سعود کے حرام کاموں اور اسلامی شعائر اور مقدسات کی توہین پر خاموشی اس کام کے مزید بڑھاوے کا سبب بن رہی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

11 دسمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی جانب سے آل سعود کے ان حرام کاموں اور اسلامی شعائر اور مقدسات کی توہین پر خاموشی اس کام کے مزید بڑھاوے کا سبب بن رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سرزمینِ مقدس کعبتہ اللہ پر قابض آل سعود کی جانب سے ماڈرن ازم کے نام پر شعائر اسلامی کی بدترین توہین تواتر کے ساتھ جاری ہے ، نام نہاد عاشقان رسولؐ اور پاکستان میں نبی کریم ؐ کی حرمت اور ناموس کے نام پر لوگوں کو زندہ جلانے والوں کو سانپ سونگ گیا ہے۔ سعودی حکومت کے خلاف کوئی احتجاج یا مظاہرہ نہیں ہوا ۔ آل سعود نے سرزمین مقدس کی حرمت پامال کرنے کی ٹھان رکھی ہے،سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں جمعہ کے مبارک روز بھارتی فنکاروں کا بیہودہ کنسرٹ منعقد ہوا، کلمہ طیبہ لکھا ہوا پرچم بھی نیم برہنہ رقاصاؤں کے بیچ اسٹیج پر لہرایا گیا۔لیکن افسوس کسی نام نہاد عاشق رسول ؐ کی غیرت نہیں جاگی۔ سرزمین وحی پر فحشاء ومنکرات کی ترویج پر عاَلم وعلمائے اسلام کی خاموشی حیرت انگیز ہے، آل سعود بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی شعائر کی توہین کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرزمین کعبہ اور سرزمین وحی پر بیہودگی اور فحاشی کا ایک اور کنسرٹ کرواڈالا اور اس بار یہ بیہودہ کام جمعے کے مبارک روز انجام دیا گیا ہے۔ساتھ ہی کلمہ طیبہ کی بے حرمتی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ ریاض سیزن میں دنیا بھر سے فحش گلوکار و رقاصائیں بلائی جاتی ہیں ساتھ ہی ان محفلوں میں شراب اور دیگر حرام کاموں کی بھی کھلی چھٹی دی جاتی ہے اور اس سب کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےروشن خیالی کا نام دیا جاتا ہے۔ امت مسلمہ کی جانب سے آل سعود کے ان حرام کاموں اور اسلامی شعائر اور مقدسات کی توہین پر خاموشی اس کام کے مزید بڑھاوے کا سبب بن رہی ہے۔غیرت مندمسلمان قابض آل سعود خاندان سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ یا تو وہ شعائر اسلامی اور کلمہ طیبہ کی توہین سے باز آجائیں یا اپنے قومی پرچم سے کلمہ طیبہ کی عبارت کو حذف کروادیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree