چنیوٹ، ایم ڈبلیوایم کا ضلع میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

06 دسمبر 2021

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شیرازی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ کے علاوہ صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر ضلع بھر سے یونٹس مسئولین اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جو ضلع کی سیاسی صورتحال کا فیصلہ کرے گی، جس کے بعد اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

 اجلاس کے اختتام پر گذشتہ روز سیالکوٹ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے ریاست پاکستان سے اس واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree