رحمت اللعالمین و پیغام پاکستان کانفرنس کے دوران معروف مذہبی و سماجی شخصیت آصف غوری کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان

01 نومبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) رحمت اللعالمین و پیغام پاکستان کانفرنس کے دوران معروف مذہبی و سماجی شخصیت آصف غوری کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔  اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں حاجی انصر اور مرکزی جلوس 8 محرم کے لائسنس دار سندر شاہ بھی موجود تھے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےایم ڈبلیو میں شامل ہونے والے اراکین سے حلف لیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے نام سے ہی اپنا منشور واضح کر رہی ہے.ہماری تنظیم کا اولین مقصد اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مادر وطن پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور رسول اللہ ص امت مسلمہ کیلئے محور اتحاد ہیں۔ مسلمانوں کے مابین دشمن لاکھ اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرے لیکن توحید اور رسالت وہ نقاط ہیں جن پر امت یک جان اور قلب واحد ہوتی ہے۔پاکستان کی ترقی اتحاد بین المسلمین کے بغیر ناممکن ہے۔ اللہ تعالی کی وحدانیت اور اس کے رسول ختمی مرتبت ص کی رسالت کا جو بھی اقرار کرتا ہے وہ مسلمان ہے ہم میں سے کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کسی کلمہ گو کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیں. ہمیں اختلافات پر الجھنے کی بجائے مشترکات پر  باہم ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مظلوم کی حامی ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کی مخالف ہے خواہ وہ شیعہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو. عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہہ رگ حیات ہے اور عزاداری نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ کانفرنس سے علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، شاعر اہل بیت عابد علی، سندر شاہ، سید حسین زیدی،آصف غوری اور ایڈووکیٹ سید اسد نقوی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کے استحکام و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree