وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے زیر اہتمام عشق پیغمبر رحمتؐ نقطہ وحدتِ امت کانفرنس کا انعقادالفضل ہال منگلا روڈ دینہ میں کیا گیا ، اس فقید المثال کانفرنس میںایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی سیکریٹری امپلائز ونگ ملک اقرار حسین،سید وسیم حیدرزیدی، مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان علامہ حیدر علوی ، ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، ضلعی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ عصمت اللہ قادری، صدر المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ افتخار احمد مغل سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والےمعززین و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اتحاد امت کے عنوان سے منعقدہ اس عظیم الشان کانفرنس کو شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسی وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مختلف شہروں میں اس کے انعقاد پر زور دیا گیا، مقررین نے موجودہ زمانے میں تمام مکاتب اسلامی کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور سیرت ختمی مرتبت ؐ کی پیروی کی تاکید کی۔