ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام شہدائے عزاداری بہاولنگر کے چہلم کا انعقاد، مختلف شیعہ تنظیموں کے قائدین کی شرکت

05 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(بہاولنگر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بہاولنگر پنجاب کے زیراہتمام شہدائے بہاولنگر کا عظیم الشان چہلم بہاولنگر میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی،صوبائی سیکریٹری جنرل سینٹرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،صوبائی سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر عارف حسین الجانی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ مظہر علوی اور آئی او کے لال مہدی خان نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

 اس موقع پر شہداء کے خانوادے اور مقامی علمائے کرام سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک تھی بہاولنگر امن کمیٹی کے اہل سنت علماء نے بھی خصوصی شرکت کی . تمام مقررین نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور ساتھ ہی ساتھ مظلومین کے ساتھ ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کےبھرپور دباو ٔکے باوجود مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولنگر نے اس چہلم کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree