غدار تکفیری عناصر مسلمانوں کے مابین اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں،علامہ عبد الخالق اسدی

09 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی بنیاد ختم نبوت پر کامل ایمان پر منحصر ہے، جو شخص ختم نبوت پر ایمان کامل نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود غدار تکفیری عناصر مسلمانوں کے مابین اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ حقیقی معنوں میں ناموس رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مسلمانوں کے تمام فکر کو یکجا کر کے مادر وطن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تک و دو کرنے کے بجائے ملک میں موجود بھائی چارے کی فضا خراب کرنے کیلئے سازشی اے پی سی اور متنازعہ بیانات داغے جا رہے ہیں. ہماری نظر میں ناموس رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل شاتم اس ہی تکفیری ٹولے کا سرغنہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو ناموس رسالت کے پرچم تلے یکجا ہونے کہ اشد ضرورت ہے. اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ص کے امتی اور قائد اعظم محمد علی جناح و علامہ محمد اقبال کے کارکن پر ہی جچتا ہے. لہٰذا سازشی عناصر کو دیوار سے لگاتے ہوئے غلامان رحمت اللعالمین حضرت رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت یکجہتی کے ساتھ عملی جدوجہد کیلئے آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree