عالمی استعماری طاقتیں وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے آئے روز ایک نیا فتنہ کھڑا کر دیتی ہیں،جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کر کے مذہبی منافرت کو ہوا دینا ہے،علامہ اسدی

09 جولائی 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک بھر میں "یوم عظمت اہلبیت ع" منایا گیا۔جس کا مقصد خاندان رسالت ص کی عظمت و اہمیت کو بیان اور گستاخان کے خلاف فوری اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرنا تھا۔ جمعہ کے خطبات میں آئمہ کرام نے عظمت اہلبیت ع پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی محبت کو ہر کلمہ گو کے لیے واجب قرار دیا۔لاہور میں عظمت اہلبیت ع کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جن میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ، کارکنان اور سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخان اہلبیت ع کے خلاف اور عظمت اہلبیت ع پر نعرے درج تھے۔ مقررین نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیتِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم، چہاردہ معصومین علیہم السلام کی گستاخی کرنے والوں کو توہین رسالت کا مجرم قرار دے کر سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعماری طاقتیں وطن عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئے روز ایک نیا فتنہ کھڑا کر دیتی ہیں۔جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کر کے مذہبی منافرت کو ہوا دینا ہے۔ملک دشمنوں کے ایسے ناپاک عزائم ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔مختلف مکاتب فکر کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرنے کے لیے سازشوں کا جو جال بنا جا رہا ہے ریاست کو اس کا درک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی بھائی چارے کی فضا خراب کرنے کے لیے یہود ونصاریٰ کے آلہ کار متحرک ہو چکے ہیں۔مذہبی لبادوں میں چھپے  تکفیری عناصر کے خلاف اگر ریاست نے کارروائی نہ کی تو ملک کے اندر خانہ جنگی کی آگ بھڑک سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدسات پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امام موسی کاظم علیہ السلام اور خاندان رسالت کی دیگر شخصیات کے خلاف گستاخانہ کلمات ادا کرنے والوں کے خلاف ریاست خود مدعی بن کر توہین رسالت کے مقدمے کا اندراج کرے اور قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی توہین کے حالیہ واقعہ نے شیعہ سنی برادران کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔غم و غصے کی یہ کیفیت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مرتکب شخص کو توہین اہلبیت ع کا مجرم قرار دے کر سزا نہیں سنائی جاتی۔انہوں نے کہا اہل ایمان کٹ مر تو سکتے ہیں لیکن اپنے نبی ص اور ان کے اہلبیت ع کی توہین قطعاً برداشت نہیں کر سکتے۔ مذموم عناصر کی جانب سے اس  طرح کی شر انگیزی کا مقصد مذہبی منافرت پھیلا کر ملک کی سالمیت و بقا کے لیےخطرات پیدا کرنا ہے۔ یہ ابلیسی کردار دین  اسلام کے ساتھ ساتھ ریاست کے بھی خطرناک ترین دشمن ہیں۔ان کے ساتھ کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا کلپ گستاخی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس گستاخانہ کلپ کی بنیاد پر گستاخ کو سزا دی جائے۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظہر جعفری نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں اس پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتی ہیں۔افغانستان میں ایک کمزور سیاسی حکومت کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ کر امریکہ کا انخلا ایک بہت بڑی چال ہے جس سے پڑوسی ممالک بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہیں گے۔امریکہ اور اس کے حواری مذہب سمیت مختلف کارڈز استعمال کر کے پاکستان کو ہر طرف سے کمزور دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ چین کی طرف طاقت کی منتقلی کے عمل کو روکا جا سکے۔ پاکستان میں مذہبی منافرت اور تکفیریت کے فروغ میں بھی انہی قوتوں کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کے لیے  ڈالر و دینار کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کا پرچار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے سخت  کارروائی میں جس قدر تساہل برتا جائے گا اس قدر ملکی سلامتی کے لیے خطرات شدید تر ہوتے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree