وزیر اعظم عمران خان کا اسلامی و ثقافتی پردے کے حوالے سے بیان خوش آئند ہے، علامہ حسن رضا ہمدانی

24 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خواتین کے پردے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے. اسلامی تعلیمات کی مخالفت کرنے والے گروہ اس بیان پر نالاں ہیں تاہم شریعت محمدی ص کے پیروکار اس بیان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں. کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا کردار مثالی ہوا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی و ثقافتی پردے کا لحاظ رکھتے ہوئے خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم ہونا چاہیئے. حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں. ہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنانے کی ہر ممکن کوشش بجا لائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree