ہوشربا مہنگائی کے مارے عوام کو اب اس جان لیوا گرمی میں نا اہل واپڈا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، رائے ناصرعلی

17 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما رائے ناصر علی نے گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ واپڈا کی جانب سے جان لیوا لوڈشیڈنگ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومتی بد انتظامی اپنی اتنہا چھو رہی ہے،ہوشربا مہنگائی کے مارے عوام کو اب اس جان لیوا گرمی میں نا اہل واپڈا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہو چکی ہے جبکہ حکومتی اراکین بجائے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے اپوزیشن کے ساتھ لفظی جنگ و جدل میں مصروف ہیں. قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے شرمناک واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقدس عوامی ایوانوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھیجے گئے اراکین کس حد تک عوامی مسائل کا درد رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زبانی جمع خرچ سے عوام کو ریلیف نہیں ملتے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہےحکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے بہت کم وقت باقی بچا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree