وکلاء برادری کےوفد کی علامہ عبدالخالق اسدی کے ملاقات ، محکمہ اوقاف پنجاب کے متعصبانہ رویے کیخلاف جدوجہد کا عزم

14 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے وکلا کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ، سید عرفان نقوی ایڈووکیٹ، حسین مہدی ایڈووکیٹ، راحت عالم ایڈووکیٹ، سیف علی ایڈووکیٹ، سید ماجد نقوی ایڈووکیٹ، سید شان حیدر ایڈووکیٹ، سید سائم تقوی ایڈووکیٹ ، عادل جعفری ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء شریک تھے۔

ملاقات میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر سرکاری کمیٹیوں میں شیعہ نمائندوں کی تعداد میں کی جانیوالی کمی اور امتیازی سلوک کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے وکلاء رہنماؤں کو محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سمیت کسی بھی ادارے یا کمیٹی میں آبادی کے تناسب سے ہی کسی بھی مکتب فکر کو نمائندگی دی جاتی ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ ان معاملات میں محکمہ اوقاف جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اہل تشیع کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ملاقات میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اداروں میں امتیازی سلوک کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، بیوروکریسی پنجاب بھر میں اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کے اس امتیازی سلوک کیخلاف پُرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree