فیصل آباد، دو شیعہ نمازیوں کا بہیمانہ قتل، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت،وارثان شہداءکےشانہ بشانہ کھڑےہونے کا اعلان

27 مئی 2021

وحدت نیوز (فیصل آباد) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں آج صبح تکفیری دہشت گرد کے ہاتھوں 2 شیعہ نمازی مسجد میں شہید کردیئے گئے، واقعے کی خبر ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ضلعی ممبر امن کمیٹی ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی وفد کے ہمراہ جڑنوالہ پہنچ گئے ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل ضلع فیصل آباد مولانا ذاکر حسین ،جڑانوالہ کے سیکریٹری جنرل محترم عرفانی صاحب اور دیگر رہنمابھی ان کے ہمراہ ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ جہاں انہوںنے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور وارثان شہداءسے تعزیت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے لواحقین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس ظلم کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے،پنجاب حکومت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی کرے، ہماری نسل کشی جاری ہے جبکہ دہشت گردوں کو پنجاب میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے، ایک نامزد ملزم گرفتار ہو چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree