شیعانِ پاکستان اہلسنت بھائیوں کے جلوس ہائے میلاد النبیؐ کابھرپور استقبال کریں، علامہ عبدالخالق اسدی

26 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبے بھر کے ارکان اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہلسنت برادران کی جانب سے عیدمیلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کے استقبال کیلئے اہتمام کریں اور جلوسوں کے روٹ پر دودھ، شربت اور چائے کی سبلییں لگائیں۔

لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی ہدایت پر 12 سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے اور شیعہ علماء اور قائدین اہلسنت بھائیوں کے جلوس ہائے میلاد میں شرکت کریں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی امت کو منتشر کرنے کی سازشوں کو خاک میں ملانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم (ص) کی شخصیت ہمارے لئے وحدت کا بہترین نمونہ ہے، ہم سیرت النبی(ص) پر عمل پیرا ہو کر تکفیریت کو شکست دے سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں ہم اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں اور یہ وحدت کے فروغ کیلئے بہترین موقع ہے، کیونکہ حضور نبی کریم(ص) کی شخصیت تمام مکاتب فکر کیلئے قابل احترام ہے، دشمن نے محرم میں جو فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش کی، یہ ربیع الاول کا مہینہ اس آگ پر پانی ڈالنے کا موقع ہے جسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وحدت کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے جس میں اہلسنت اور اہل تشیع علمائے کرام کو مدعو کیا جائے اور امت تک وحدت و بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree