اگر شہید ملک علمدار حسین کے قاتل گرفتارنہ ہوئے توپوری قوم کو احتجاج کی کال دیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

21 ستمبر 2020

وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین)مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین سید علی رضا اور قانون نافز کرنے والے دیگر اداروں نے رواں ایک ہفتہ میں مثالی کردار ادا کرتے ہوئے فرائضِ منصبی کو نبھایا اور ضلع منڈی بہاوالدین میں منشیات فروشوں کے خلاف اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جو اقدامات اُٹھاے وہ یقیناٙٙ قابلِ تعریف ہیں ۔ لیکن میں ضلعی انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال جیسی اہم اور بھاری اور اولین زمہ داری کی طرف توجہ دِلانا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ 24 محرم الحرام کو ہیلاں گاوں میں ازانِ فجر کیلئے جاتے ہوئے ملک علمدار حُسین کو شھید کر دیا گیا تھا جِس پے پوری شیعہ قوم و وارثین نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پُرامن رہتے ہوئے انتظامیہ کو قانونی کاروائی اور قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا وقت دِیا اور ایک بار پھِر امن پسند مِلت ہونے کا مُظاہرہ کیا گیا لیکن ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے نا تو قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور نہ ہی وارثین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے جب کہ یہ کِیس روزِ روشن کی طرح واضح ہے انتظامیہ کو محرم کی ابتداء میں ہی بار بار مطلع کرتے رہے لیکن پولیس انتظامیہ کی مُجرمانہ خاموشی کی بھی اس سانحہ کی وجہ بنی اور اب بھی شھید کے کیس کو دبانے کیلئے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو پولیس ضلع بھر میں محروموں کی آواز سننے اور انصاف کی حاکمیت کا اعلان کر رہی ہے ۔

انہوں نےمزید کہاکہ ہم وارثینِ شھداء اِس مُلک کے شھری نہیں کیا ہمیں انصاف نہیں فراہم کیا جاے گا ؟ پولیس انتظامیہ یہ کیوں بھول رہی ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور کیا قتل سے زیادہ بھی اہم کوئی مقدمہ ہے کہ جِسے پولیس انتظامیہ نے پسِ پُشت ڈال رکھا ہے ۔ ہم امن کا دامِن کبھی نہیں چھوڑیں گے لیکن اگر پولیس انتظامیہ نے شھید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا تو ہم پوری شیعہ قوم کو احتجاج کی کال دینگے ۔ اور اپنا قانونی اور اخلاقی حق لیے بغیر واپس گھروں کو نہ جائیں گے ۔ پولیس انتظامیہ قانون کی پاسداری کو یقینی بناے ۔ ورنہ ایک نا رُکنے والا احتجاجی سلسلہ شروع ہو گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree