وحدت نیوز (لاہور) ایم ڈبلیوایم میڈیاٹیم کو معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ مقامی پولیس سیدہ فاطمہ نقوی کیس میں ملزم کے بااثر سفارشیوں کے دباو میں صلح کے لئے کوشش کر رہی ہے،اس اطلاع کے بعد مقامی انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے فوری رابطہ کرتے ہوئے اداروں پر واضح کیا اگر کسی کے دباو میں پولیس نے کیس کو خراب کرنے یا صلح کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین متاثرہ خاتون کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس کلب روڈ پر حصول انصاف کے لئے دھرنا دیگی۔
ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ خاتون اور ایم ڈبلیوایم ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے خود اس کیس کا نوٹس لیا ہےاور کل وزیراعلی پنجاب متاثرہ خاتون اور انکی فیملی سے ملاقات کرینگے اور مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ میں وزیر اعلی ٰپنجاب سیدہ فاطمہ نقوی اور اسکی فیملی کے لئے معقول مالی امداد بھی موقع پر دینگے۔
ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے متاثر خاتون کے والد شاہد نقوی صاحب سے رابطہ کرکے ان تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام بھی پہنچایا کہ اس کیس کے حوالے سے جہاں تک جانا پڑے ایم ڈبلیوایم متاثرہ خاندان کا ساتھ دیگی اور مجرم کو سزا دلانے میں ہرممکن مدد کریگی،سید شاہد حسین نقوی نے قائدت وحدت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی پر اس مشکل وقت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے خانثاروں نے بھر پور ساتھ دیا ہم انکے لئے دعا گو ہیں انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم کے روابط کے سبب ہمیں انصاف ملنے لگا ہے میں اور میری فیملی علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔